میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، موبائل ،نیٹ سروس بھی متاثر

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، موبائل ،نیٹ سروس بھی متاثر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ملک بھر کے 3200 موبائل ٹاورز پر نیٹ ورک متاثر ہوا، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل آپریٹرز کو نیٹ ورکس سائٹس مکمل بحال رکھنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہے، پی ٹی سی ایل صارفین کو بجلی کی بندش سے سروسز میں دشواری ہو سکتی ہے، بجلی بحال ہو جائے تو تمام سروسز بحال ہو جائیں گی۔ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موبائل آپریٹرز اپنے صارفین کو بھی صورتحال سے آگاہ رکھیں، بجلی بندش کی وجہ سے صارفین کو سروس میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ موبائل آپریٹرز زیادہ سے زیادہ سائٹس پر ایندھن بھرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، پی ٹی اے آپریٹرز کے ساتھ ملک بھر میں بلاتعطل خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن سے ملک بھر میں 32 سو موبائل ٹاورز نیٹ ورک مکمل متاثر ہوا، ٹیلی کام انڈسٹری کی 17 سو موبائل سائٹس جزوی متاثر ہیں، ٹیلی کام انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ کی فوری بحالی نہ ہونے سے مزید موبائل سائٹس متاثر ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں