میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم

اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک بار پھر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟ ۔سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے ٹیمپرڈ گاڑی سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟ جس کا ڈپٹی اٹارنی جنرل تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ جسٹس فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آں آں آں ایسے کر رہے جیسے بہت مشکل آئینی سوال پوچھ لیا ہے۔ جسٹس فائزعیسیٰ نے اہنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اتنی نا اہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک تعینات نہیں کر سکتی، کیا اٹارنی جنرل کی تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کر رہی ہے؟ جسٹس فائزعیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ساڑھے 5 ہزار وکیل ہیں حکومت کو ایک نہیں مل رہا، اٹارنی جنرل تعینات نہ کر کے حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی پاسداری نہیں کی گئی، پیار سے کہہ رہے ہیں کہ اٹارنی جنرل تعینات کر دیں۔ عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل صرف اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کے پابند ہیں، اٹارنی جنرل کی ہدایات کے بغیر ڈپٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا پیش ہونا خلاف قانون ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں