میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اختیارات کے غلط استعمال کا مقدمہ، ڈی جی کے ڈی اے کانام خارج

اختیارات کے غلط استعمال کا مقدمہ، ڈی جی کے ڈی اے کانام خارج

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

اختیارات کا ناجائز استعمال سے متعلق مقدمے سے اینٹی کرپشن پولیس نے عدالتی حکم پر ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کانام مقدمے سے خارج کرتے ہوئے عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ہفتہ کوصوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت میں کے ڈی اے میں اختیارات کا ناجائز استعمال سے متعلق کے ڈی اے افسران کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اینٹی کرپشن پولیس نے عدالتی حکم پر ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کانام مقدمے سے خارج کردیا۔ تفتیشی افسر نے عبوری چالان صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں جمع کرادیا۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملزمان ایڈیشنل ڈائریکٹر شیخ فرید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد زبیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف خان کے تبادلے کے احکامات جاری کیے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف میمن نے ان افسروں کو ریلیز نہیں کیا۔ دوران تفتیش ان افسروں نے بھی اعتراف کیا کہ ان کو ریلیز نہیں کیا گیا۔ ملزم عاطف خان کے گھر سے48فائلیں برآمد کی گئیں۔ عدالت نے عبوری چالان منظور کرلیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں