حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بات بلاول کی ذاتی رائے ہے،نواز لیگ
ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن)نے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی بات بلاول کی ذاتی رائے قرار دیدیا ۔ ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن )کے جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کی بات بلاول کی ذاتی رائے ہے ، کسی طور پرعدم اعتماد کے چکر میں نہیں پڑناچاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس ابھی کارڈزہیں جو ابھی دکھائے نہیں، ہم نے اسمبلیوں سے استعفیٰ دیاتوپی ٹی آئی کی طرح واپس نہیں آئیں گے ۔