میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس پیسوں کیلئے شہریوںکو اٹھانے لگی

کراچی پولیس پیسوں کیلئے شہریوںکو اٹھانے لگی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

عدالت میں پولیس پرپیسے نہ دینے پر شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا انکشاف سامنے آیاہے، عدالت نے ملزمان کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کے الزامات پر برہمی کا اظہار کیا۔جمعہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کئے گئے ملزمان نے پولیس کی شکایت کردی اور پیسے نہ دینے پر مقدمات درج کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس کے خلاف تحریری درخواستیں عدالت میں جمع کرادیں۔ ملزم رضوان نے کہا کہ 13جنوری کو پولیس نے تھانے میں بجلی کے کام کیلئے بلوایاتھا، تھانے میں حبس بے جا میں رکھ کرمنشیات کا کیس بنا دیا گیا۔ملزم ذیشان ملک نے کہاکہ 12جنوری کوگبول ٹائون سے سادہ لباس اہلکارساتھ لے گئے جبکہ ایس ایچ او نے گھروالوں سے5 ہزار بھی لئے اور منشیات کاکیس بنادیا۔ملزم شاہد نے درخواست میں کہا کہ 12جنوری کومزدوری کرکے گھر جاتے ہوئے سادہ لباس اہلکاروں نے اٹھایا، مجھ پرتشددکیااور رہائی کے لئے 5ہزارروپے مانگے، بہن نے2ہزارروپے ایس ایچ اوکودیے پھربھی ایف آئی آر درج کردی، میرے خلاف غیرقانونی اسلحے کا مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے ملزمان کو حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کے الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہاکہ اے آئی جی 20روز میں ایس ایچ او میٹھادر کے خلاف انکوائری کرکے رپورٹ دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں