میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مذاکرات کے قائل ہیں ، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی: عطا تارڑ

مذاکرات کے قائل ہیں ، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی: عطا تارڑ

Author One
اتوار, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں لیکن سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی۔سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کئے گئے، 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہوگی، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا، بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں۔

لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، سیاسی جماعتیں بعد میں پاکستان پہلے ہے، اختلافات سیاستدانوں سے کریں، شہدا کے ساتھ دشمنی کیوں کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں مہنگائی عروج پر تھی، نواز شریف کی جماعت نے ملک میں مہنگائی کم کی ہے، ملک میں معیشت کے تمام اشارئیے مثبت ہیں، مسلم لیگ (ن)کے دور میں سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، ملک میں منصوبے لگ رہے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کی مشکلات حل کریں گے، روپے کی قدر مستحکم ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر فورم پر فلسطین کی بات کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں