مختارکاروں کی چھٹی،زمینوں، پلاٹوں کی ای میوٹیشن ہوگی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
حکومت سندھ نے ای رجسٹریشن کے بعد اب ای میوٹیشن شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ زمینوں ۔ پلاٹوں کی میوٹیشن مختیار کاروں کے بجائے ای میوٹیشن کے ذریعہ ہوگی ای میوٹیشن کے تحت مختلف کام اب مختیار کاروں سے واپس لئے جائیں گے۔ رجسٹریشن کی بنیاد پر ای میوٹیشن ہوگی۔ٹی او فارم بھی میوٹیشن بنیاد پر جاری ہوگا ۔ ریکارڈ کو نیب اور اے این ایف سے منسلک کردیا جائے گا پہلے میوٹیشن مینوئل طریقہ سے مختیار کار کرتے تھے جس سے ہیر پھیر کے امکانات تھے اب ای میوٹیشن سے پورا نظام کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جس سے میوٹیشن میں تبدیلی ممکن نہیں ہوگی مختیار کار کی میوٹیشن کو ای رجسٹریشن میں شامل کرلیا جائے گا۔