میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
 کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع

 کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن وآف پاکستا ن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔ الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ مسلم لیگ ن،جے یو آئی(ف)، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کی تاریخ میں رد و بدل کیے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی درخواستیں قبول کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔ نظر ثانی شدہ شیڈول میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ باقی تمام انتخابی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی اور ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر تک رکھی گئی تھی جس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعتراض اٹھاتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں