میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ کورنگی سجن یونین،45ملازمین کا تبادلہ رکوانے کے لیے جعلی لیٹر کا استعمال

ڈسٹرکٹ کورنگی سجن یونین،45ملازمین کا تبادلہ رکوانے کے لیے جعلی لیٹر کا استعمال

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ / جوہر مجید شاہ ) ڈسٹرکٹ کورنگی میں سجن یونین کے رہنما عمران نے جعلی لیٹر کے ذریعے ملازمین کے تبادلے رکوادیے ، ٹرانزیشن مدتگزر جانے کے بعد مختلف ٹاؤنز میں ملازمین کے تبادلے وتقرریوں سے متعلق ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر خان نے ایک فہرست لوکل گورنمنٹ بورڈ کو ارسال کی تھی ، جس پر لوکل بورڈ نے 45 ملازمین کی بدلی کے احکامات جاری کیے تھے ، سجن یونین کے عمران نے بورڈ میں اثر رسوخ سے کچھ ملازمین کی تبدیلی کے عمل کو رکوا دیا اور اس مقصد کے لیے ایک جعلی سرکاری لیٹر کا استعمال کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ موصوف کے لوکل گورنمنٹ بورڈ میں کچھ افسران سے ذاتی تعلقات ہیں جن کا غلط استعمال کرتے ہوئے موصوف نے ایک جانب غیرقانونی لیٹر جاری کیا تو دوسری طرف ٹاؤن کے معاملات میں براہ راست مداخلت شروع کر رکھی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے میں سجن یونین کے دیگر ذمہ داروں کا تعلق نہیں ، عمران اپنے ذاتی مقاصد کے لیے جعلسازی کرکے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں