میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداروں میں موجود سہولت کار عمران خان کو انتخابات جتوا سکتے ہیں،بلاول بھٹو

اداروں میں موجود سہولت کار عمران خان کو انتخابات جتوا سکتے ہیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غیر ملکی دوروں کے ہوائی جہاز کے ٹکٹ اور ہوٹلوں میں قیام کا خرچہ میں ادا کرتا ہوں۔ دیگر لوگ شاید چھٹیاں منانے بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں، میرے غیر ملکی دوروں کافائدہ میری ذات کو نہیں عوام کو ہوا ہے، میری محنت سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلا اور ملک کو معاشی فوائدحاصل ہوئے۔ایک انٹرویو کے دوران بیرون ملک دوروں سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں وزیر داخلہ نہیں وزیر خارجہ ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہوئے تو بعض اداروں میں موجود سہولت کار عمران خان کو انتخابات جتوا سکتے ہیں۔امریکا سے پاکستان واپسی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ جب تک ان کے سہولت کار اداروں میں موجود ہیں اس وقت تک انتخابات ہوں۔انہوں نے کہا کہ فوجی کمان میں تبدیلی کے بعد اب شاید وہاں عمران خان کے سہولت کار موجود نہ ہوں کیونکہ اب ادارے کی پالیسی بن چکی ہے کہ ہم متنازع نہیں آئینی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کے لیے افغان طالبان سے مدد مانگی تو انہوں نے مدد کی، میں افغان طالبان سے کہوں گا کہ ہمیں ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی میں مدد دیں اور انہیں جگہ نہ دیں، صرف افغان طالبان نہیں بلکہ افغانستان میں جو بھی حکومت میں ہوگا اس سے یہی اپیل ہوگی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ‘میرے خیال میں اب بھی یہ مناسب ہوگا کہ ہم افغان طالبان سے بات کریں اور یہی پیغام بھیجتے رہیں کہ ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے، ہم ان کے خلاف اپنی سرزمین پر سخت ایکشن لیں گے اور لے رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، رواں برس ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا سبب بنیں جس سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا’۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں