میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی وگیس کی بندش،پیپلزپارٹی کاآئی آئی چندریگرروڈپراحتجاج

بجلی وگیس کی بندش،پیپلزپارٹی کاآئی آئی چندریگرروڈپراحتجاج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے لیاری میں بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا جس کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لیاری میں بجلی اور گیس کی بندش کیخلاف پیپلزپارٹی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر احتجاج کے باعث شاہین کمپلیکس پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، حقانی چوک، شاہین کمپلیکس و اطراف پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق احتجاج اور ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وہ حکومت پر برس پڑے۔ٹریفک جام میں پھنسے متاثرین کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے سے زائد ہوگئے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔لیاری میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سندھ کی حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کی جانب سے شاہین کمپلیکس پر احتجاج سے متعلق کے الیکٹرک کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لیاری پر بجلی کے واجبات 8 ارب کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، لیاری کے مختلف علاقوں میں عوام بل ادا نہیں کرتے، بجلی کی سپلائی بلوں کی بروقت ادائیگی کے بغیر ممکن نہیں۔کے الیکٹرک نے لیاری کے علاقے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تردید کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں