میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ا سٹیٹ آفس کی زمین انتہائی کم ریٹ پر لیز پر دیے جانے کا انکشاف

کراچی ا سٹیٹ آفس کی زمین انتہائی کم ریٹ پر لیز پر دیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی میں سٹیٹ آفس کی زمین انتہائی کم ریٹ پر لیز پر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس میں سرکاری گھروں پر تجاوزات کے معاملے پر غور ہوا جبکہ ڈی جی سٹیٹ آفس نے سرکاری گھروں پر تجاوزات کیخلاف اعلان بھی کیا۔ اجلا میں انکشاف کیا گیا کہ ا سٹیٹ آفس کی زمین انتہائی کم قیمت پر لیز کی گئی ہے ، انتہائی کم ریٹس پر لیز کرنے کی انکوائری کیلئے سب کمیٹی بنا دی گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ کراچی میں مسائل ہیں اس کا اگلا اجلاس کراچی میں رکھ رہے ہیں ، جو مسائل ہیں اس پر ذیلی کمیٹی بنا رہے ہیں تاکہ انکوائری کر سکیں۔اجلاس میں انکشاف ہوا کہ سٹیٹ آفس کی جانب سے من پسند افراد کو گھر الاٹ کئے جا رہے ہیں ، ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی نے بتایا کہ کچھ مسائل کے باعث ٹھلیاں ، بہارہ کہو ہاؤسنگ منصوبے ختم کر دیے گئے ، متاثرین کو دیگر منصوبوں میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں