میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی سرکارجنگی جنون کاشکار،پنجاب سرحدپرروسی میزائل نصب

مودی سرکارجنگی جنون کاشکار،پنجاب سرحدپرروسی میزائل نصب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت نے پنجاب سیکٹر میں اپنا میزائل دفاعی نظام S-400 تعینات کرنا شروع کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روزنامے انڈیا ٹوڈے نے اعلی سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ S-400 میزائل دفاعی نظام کاپہلا سکواڈرن پنجاب سیکٹر میں تعینات کیا جا رہا ہے۔روس نے بھارت کو S-400میزائل دفاعی نظام کی فراہمی شروع کر دی ہے، جس کا پہلا یونٹ مغربی محاذ کے قریب تعینات کیا جائے گا۔یہ اعلان روسی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف نے دبئی ایئر شو میں کیا۔ذرائع کے مطابق S-400 سکواڈرن کے پہلا حصہ بھارت پہنچنا شروع ہو چکا ہے اور اسے ایسی جگہ پر تعینات کیا جائے گا جہاں سے وہ پاکستان اور چین کی فضائی حدود دونوں سے خطرات کا مقابلہ کر سکے۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ میزائل دفاعی نظام فضائی اور سمندری دونوں راستوں سے آرہا ہے اور اسے جلد ہی مقررہ جگہوں پر تعینات کیا جائے گا۔پہلے سکواڈرن کی ترسیل رواں ماہکے آخر تک مکمل ہو جائے گی اور اس کی تعیناتی کے بعدبھارتی فضائیہ مشرقی محاذ کی طرف توجہ مرکوز کرنا شروع کر دے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں