چیلنج ہے شہباز شریف کسی عدالت میں بلا لیں،ثبوت پیش کردوں گا،شہزاد اکبر
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ شہبازشریف نے کہاتھاکہ وہ مجھ پرمقدمہ دائرکریں گے،آج تک ان کے نوٹس کا انتظار کررہا ہوں،چیلنج ہے مجھے کسی عدالت میں بلالیں، میں ثبوت لے کرعدالت میں پیش ہوجاں گا ،شہبازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نواز کی نئی آڈیو پر مریم اورنگزیب کوتکلیف ہے، شہبازشریف کیخلاف دوسرے کیس میں فردجرم عائد ہونے جارہی ہے، 2008اور2018کے عرصے میں شہبازشریف کے اثاثے 7 ارب بڑھے، ایف آئی اے نے تفصیلی چالان جمع کرایاہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے 14 ملازمین کے نام پر 28 بے نامی ٹرانزیکشنز ہوئیں، ملازمین کے نام پر 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، اگر شہبازشریف سمجھتے ہیں یہ مقدمہ جھوٹا ہے تو عدالت میں درخواست دیدیں، عدالتوں میں تمام ثبوت موجود ہیں اور ان پر فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے،شہباز شریف اور ان کے بچوں کو جواب دینا ہوگا۔