میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر بلدیات سندھ نے تعمیرات مافیاکے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

وزیر بلدیات سندھ نے تعمیرات مافیاکے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات / تعمیراتی مافیا ” کے خلاف کھل کر کھیلنے اور میدان سنبھالنے کے بیان پر ” کرپٹ ادارتی / پرائیویٹ بیٹرز / ایجنٹس مافیا ” میں کھلبلی ” بلڈنگ کنٹرول کی کرپٹ سیاسی / سماجی / افسر مافیا / بلڈر مافیا۔” کے غیرقانونی اشتراک کے تحت شہر بھر میں جاری ” اربوں / کھربوں ” کی ناجائز تعمیرات خطرے میں ” کروڑوں کی وصولیاں ” بھی گلے کی ہڈی بنتی ہوئی نظر آرہی ہئے یاد رئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ” چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ” نے شہر بھر میں جاری غیرقانونی تعمیرات / تعمیراتی مافیا / سرپرستوں سمیت پس منظر میں چھپے نقاب پوشوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کیلے گرین سگنل جاری کردیا گیا جسکے بعد وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے دوٹوک الفاظ / انداز میں ادارتی و علاقائی مافیا کے خلاف فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کی ہدایات جاری کردی ناصر حسین شاہ نے تمام غیرقانونی تعمیرات کو توڑنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کاروائی کا عندیہ دیا ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مزکورہ احکامات کے بعد ” ایس بی سی اے کی طاقتور سسٹم مافیا ” نے اپنے جاری "غیرقانونی تعمیراتی دھندوں / اور وصولیوں ” کو بچانے کیلے میدان میں موجود اپنے سیاسی آقاوں و مہروں کو ٹاسک دے دیا ” سسٹم مافیا ” کی مضبوط گرفت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ” کو اپنے بیرحم پنجوں میں جکڑ رکھا ہئے جسکا واضح ثبوت حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈی جی تاحال کوئی واضح حکمت عملی بنانے اور عملی طور پر کوئی بھی کاروائی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہیں ہیں کیونکہ سسٹم مافیا نے انھیں اپنے ” حصار ” میں لے رکھا ہئے دوسری جانب انھیں زمینی حقائق کے برخلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں دیکر سسٹم مافیا نے اپنا غیرقانونی ” دھندا ” جاری رکھا ہوا ہئے اس ضمن میں حیرت انگیز بات یہ ہئے کہ ناصر شاہ کے بیان کے بعد بھی شہر بھر میں ” ادارتی و بلڈر مافیا ” کے غیرقانونی دھندے جاری ہیں لیاقت آباد زون میں ایم کیو ایم لندن سے وابستہ کارکن نے ایس بی سی اے کے راشی افسران کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ایم کیو ایم لندن کے سابق یونٹ انچارج شکیل مکرانی نے سندھ بلڈگ کنٹرول آتھارٹی کے کرپٹ افسران اسٹنٹ ڈائریکٹر نواب منگریجو اور سینئر بلڈنگ انسپکٹر راجھن چانڈیو کو ” بھاری نزرانے لاکھوں کروڑوں بطور رشوت بھتہ دیکر درجن کے لگ بھگ غیر قانونی تعمیرات کا دھندا چلا رکھا ہئے شکیل مکرانی اور ایس بی سی اے کی کرپٹ مافیا نواب منگریجو اور راجھن چانڈیو کی سرپرستی میں لیاقت آباد زون میں واقع قاسم آباد میں پلاٹ نمبر 345 اور پلاٹ نمبر 109 جبکہ لیاقت آباد نمبر 10 میں پلاٹ نمبر 10/355 اور لیاقت آباد نمبر 9 میں پلاٹ نمبر 9/309 رہائشی پلاٹ پر کمرشل فلیٹ/ یونٹس بغیر نقشے / منظوری کے ناقص مٹیریل سے غیر قانونی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں لیاقت آباد زون میں جاری سینکڑوں کے قریب غیر قانونی تعمیرات کا سہرا سابقہ و موجودہ ڈائریکٹرز و مزکورہ افسران کے سر پر ہئے مزکورہ کرپٹ مافیا فرض شناس ڈائریکٹر سامت علی خان کی نیک نیتی / فرض شناسی / ایمانداری کیلے بھی چیلنج اور مستقل پریشانی کا باعث بھی ہئے لیاقت آباد زون میں ایم کیو ایم لندن کے سرگرم کارکن شکیل مکرانی / کرپٹ ادارتی مافیا / بلڈر مافیا / بیٹر و ایجنٹس مافیا کا غیرقانونی اشتراک سپریم کورٹ / ریاست / کے احکامات و رٹ کیلے مستقل چیلینج بنا ہوا ہئے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں