حکومت نے کورونا ویکسین کیلئے 150 ملین ڈالرز مختص کردیے
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دستیابی کیلئے 150 ملین ڈالرز کی رقم مختص کردی گئی ہے،کورونا ویکسین کب اور کس کو لگے گی، اس کیلئے انفارمیشن سسٹم تیار کر رہے ہیں، کورونا رسک الائونس بارے ڈاکٹرز کا گلہ ٹھیک ہے، رسک الائونس زبردست طریقے سے دیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین کب اور کس کو لگے گی، اس کیلئے انفارمیشن سسٹم تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کے حوالے سے فیصلہ سازی کیلئے 3 سینئر وزراء پر مشتمل کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے، آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کو ویکسین کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ نجی سیکٹر اپنی ویکسین رجسٹرڈ کروانا چاہیں تو رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا رسک الائونس کے حوالے سے ڈاکٹرز کا گلہ بالکل ٹھیک ہے، رسک الائونس بڑے زبردست طریقے سے دیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ رسک الائونس کی شفاف فراہمی میں رکاوٹ پر پوشیدہ عناصر کا ذتی طور پر جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈز کی سہولت تمام شہریوں کو میسر ہوگی، صحت کارڈز دینے کا فیصلہ مالی معاملات کو دیکھ کر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی کے نفاذ کو آلودہ کرنے کیلئے من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں، نئے اقدام کے نفاذ سے قبل شکوک و شبہات موجود ہوتے ہیں۔