کسی کو دھمکی نہیں دی، دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، سہیل آفریدی
شیئر کریں
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے
عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیٔے۔اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا حواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پولیس یا کسی ادارے کو فون کرکے نہیں کہا کہ فلاں امیدوار کو سپورٹ کرنا ہے بلکہ صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، کسی کو دھمکی نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات ان کے پاس موجود ہیں، اس کے باوجود انہیں ملنے سے روکا جارہا ہے، آئینی و جمہوری راستے اپنانے پر بھی ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پہلے دن ہی درخواست کی تھی کہ کچھ کریں اور ملنے دیں، وفاق سے اچھا ورکنگ ریلیشن شپ چاہ رہے تھے لیکن جو جواب ملا اس کے بعد انہیں دوبارہ بتانا مناسب نہیں سمجھا۔سہیل آفریدی نے ایک سوال کا حواب دیتے ہوئے کہا کہ جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیٔے۔


