میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست میں 2 پاکستانی بھی شامل

دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست میں 2 پاکستانی بھی شامل

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانوی نشریاتی ادارے نے دنیا کی 100 با اثر اور متاثر کن خواتین کی فہرست جاری کر دی جس میں 2 پاکستانی خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق با اثر اور متاثر کن خواتین میں پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شمشال وادی کی افروز نما تین دہائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں، شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے، ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں، جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افروز نما وادی کی پہلی خاتون تھیں جو جوتوں کے جوڑے کی مالک بنی تھیں۔ اس کے علاوہ اس فہرست میں شامل ایک اور پاکستانی کا نام نیہا منکانی ہے جس نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ملنے والی امداد کے ذریعے نیہا اور ان کی ٹیم نے 15,000 سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر سامان مہیا کیا۔ فہرست میں امریکا کی سابق خاتون اول مشعل اوبامہ اور انسانی حقوق کی وکیل ایمل کلونی بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں