میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹوکی شفاف انتخابات کیلئے چیف جسٹس سے کردار ادا کرنے کی اپیل

بلاول بھٹوکی شفاف انتخابات کیلئے چیف جسٹس سے کردار ادا کرنے کی اپیل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) پر زور دیا ہے کہ وہ شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کوئی ان کی قانونی حیثیت پر سوال نہ اٹھا سکے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنا ہے تو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے ریاستی اداروں کو آئینی دائرہ کار میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف عوام کے ووٹ کے فیصلے کو قبول کریں گے اور کسی اور کے فیصلے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے کیونکہ موجودہ مسائل صرف عوام کی منتخب حکومت ہی حل کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف پاکستان کو منصفانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کرنا ہوگا تاکہ کوئی ان کی قانونی حیثیت پر انگلی نہ اٹھا سکے۔بلاول بھٹو زرداری نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے والوں نے اب یہ دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے کہ وہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے اور 18ویں ترمیم کو تبدیل کر دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں