اورنگی ٹائون ڈکیتی، ابتدائی رپورٹ نے ڈی ایس پی کو ملزم ٹھہرا دیاگیا
شیئر کریں
اورنگی ٹاؤن میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے ڈی ایس پی عمیر طارق پر ڈکیتی کا لگنے کا الزام سچ ثابت ہو گیا ڈی ائی جی ویسٹ کی مفصل رپورٹ نے اہم انکشافات کر دیئے گریڈ 20 کے افسر نے ڈکیتی میں ملوث اپنی رپورٹ میں ہر کردار کی ذمہ داری کو بھی بیان کر دیا ابتدائی تحقیقات میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے افسران کو قصور وار قرار دے دیا گیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں تیار کی جانے والی رپورٹ میں انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی عمیر طارق کو ڈکیتی میں براہ راست ملوث ہونے اور واردات میں ملوث ملزمان کی سرپرستی کرنے کا زمہ دار قرار دے دیا زرائع نے دعوٰی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان میں عمیر طارق کے علاوہ بیشتر پولیس اہلکاروں سمیت غیر سرکاری ملزمان بھی شامل تھے واردات میں استعمال ہونے والی پولیس موبائل اور ڈی ایس پی کے زیر استعمال ویگو گاڑی سمیت مہران کار کے نمبرز بھی حاصل کر لیے ہیں اس کے علاوہ ملزمان کے آنے اور جانے کے روٹس کا بھی تعین کیا گیا ہے تیار کی گئی ابتدائی رپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی جا چکی ہے آئی جی سندھ کی جانب سے رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔رپورٹ کے پیش نظر انسپکٹر جنرل سندھ پولیس ملزمان پر میجر مائنر سزا کا فیصلہ کریں گے۔