سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول نہیں ہوئی، خواجہ آصف، مریم اورنگ زیب کے ردعمل
جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کردی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی ہے اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی، سمری کی وزیراعظم آفس میں وصولی کنفرم وقت پرکی جائیگی۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوئی سمری
موصول نہیں ہوئی، براہ کرم قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، سمری موصول ہونے پر اطلاع دے دی جائے گی۔