میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم جمعرات کو 3 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے، شیڈول جاری

وزیراعظم جمعرات کو 3 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے، شیڈول جاری

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے، سرکاری دورے کا آغاز 24 نومبر بروز جمعرات سے ہو گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ترک قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم ترک ہم منصب، ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم روانگی سے قبل ہی اہم تعیناتی کا فیصلہ کر کے ترکیہ روانہ ہونگے۔ وزیراعظم پاک ترک تعاون سے تیار بحری جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم دورہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئے فریگیٹ کا افتتاح کریں گے، فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکا طور پر کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوگان کی جانب سے دی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں