میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینئر ججز کی کانفرنس کا اختتام مفرور کی تقریر سے ہونا توہین ہے ،فواد چودھری

سینئر ججز کی کانفرنس کا اختتام مفرور کی تقریر سے ہونا توہین ہے ،فواد چودھری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کی کانفرنس کا اختتام ایک مفرور (نوازشریف) کی تقریر سے ہونا ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کو مشورہ ہے وہ غیر جانبدار رہے، سپریم کورٹ بار کی غیر جانبداری سے ہی وکلا کا تعاون ممکن ہوگا۔فواد چوہدری نے ایک صحافی کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی عدالت کے بڑے مقدموں کی فہرست دیکھیں تو ہر کیس میں حامد خان اور ایک دو اور وکیل ہیں، ان لوگوں نے عدلیہ کی آزادی کے نام پر اتنا مال کمایا کہ اگلے پچھلے پر ہو گئے، نواز شریف نے وکلاء تحریک کیلئے جسٹس خواجہ شریف کو تھیلوں میں پیسے بھجوائے، اس حوالے سے نامور وکیل علی احمد کرد کے لیکچر سن لیں۔افتخار چوہدری کی عدالت کے بڑے مقدموں کی لسٹ نکلوائیں ہر کیس میں حامد خان وکیل ہے اور دو تین لوگ اور، ان لوگوں نے عدلیہ کی آزادی کے نام پر اتنا مال کمایا کہ اگلے پچھلے پر ہو گئے، نواز شریف نے وکلاء تحریک کیلئے جسٹس خواجہ شریف کو تھیلوں میں پیسے بھجوائے اور کرد صاحب کے لیکچر سنیں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آج مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقد کی گئی کانفرنس میں مجھے بھی مدعو کیا گیا تھا، لیکن مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم (نوازشریف) کی تقریر سے ہوگا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق آڑانے کے مترادف ہے، اس لئے میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی، چیف جسٹس آف پاکستان اور سینئر ججوں کے خطاب کے بعد کانفرنس کا اختتام ایک مفرور شخص (نوازشریف) کی تقریر سے ہوا، جو ججوں اور عدلیہ کی توہین کے سوا کچھ نہیں ہے۔آج عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مجھے مدعو کیا گیا تھا مجھے بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر سے ہو گا، ظاہر ہے یہ ملک اور آئین کا مذاق آڑانے کے مترادف ہے میں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں