سندھ حکومت مختیارکار سٹی ابوبکر سدھایو کوہٹانے میں ناکام
شیئر کریں
کرپشن اور لینڈ مافیا کی سہولت کاری کے سنگین الزامات، سندھ حکومت مختیارکار سٹی ابوبکر سدھایو کو عہدے سے نہ ہٹا سکی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے 12 نومبر کو چیف سیکریٹری خط لکھ کر ابوبکر کو ہٹانے اور کسے بھی عہدے پر تقرر نہ کرنے کی سفارش کی تھی، ڈپٹی کمشنر کا لیٹر جھوٹا ہے، مختیارکار، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کرپشن اور لینڈ مافیا کی سہولت کاری کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے مختیارکار قاسم آباد کو عہدے سے نہ ہٹا سکی ہے، 12 نومبر کو ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھتے ہوئے لکھا تھا کہ مختیارکار سٹی ابوبکر سدھایو رکارڈ میں ٹیمپرنگ کرتا ہے جبکہ آفیس کے روزہ مرہ کے کاموں کیلئے پیسے بھی خرچ نہیں کرتا، ڈپٹی کمشنر نے لکھا کہ مختیارکار عدالتوں میں رپورٹوس جمع کرانے میں بھی ناکام ہے جبکہ سیل سرٹیفیکیٹ و دیگر کامون کیلئے آنے والوں کے کام رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر نے لکھا ہے کہ مختیارکار لینڈ مافیا کا سہولتکار ہے، ڈپٹی کمشنر نے مختیارکار ابوبکر سدھایو کو ہٹانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ عوام بھلائی کیلئے اسے کسے قسم کی فیلڈ پوسٹنگ نہ دی جائے، دوسری جانب روزنامہ جرأت کی جانب سے مختیارکار سٹی سے موقف لیا گیا تو انہوں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کا لیٹر جھوٹا ہے، وہ ابھی تک عھدے پر موجود ہے.