میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکٹرک ووٹنگ مشین کا استعمال ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا طریقہ ہے ،احسن اقبال

الیکٹرک ووٹنگ مشین کا استعمال ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا طریقہ ہے ،احسن اقبال

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ ای وی ایم ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا نیا طریقہ ہے، دنیا بھر میں انٹرنیٹ ووٹنگ کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا جبکہ پی ڈی ایم غیر آئینی اقدامات کے خلاف چٹا ن کی طرح کھڑی ہے۔شکرگڑھ میں دانیال عزیز کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کو آکسیجن فراہم کر رہی ہیں،ان کی قیادت نے اپنی سیاست پر نظرثانی نہ کی تو دونوں جماعتوں کی سیاسی قبر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھودی جائے گی جبکہ پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نشستیں مختص کی جائیں۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت اوورسیز کے کردار کی نفی نہیں کرتی،میرا بیٹا باہر پڑھ کر ملک کی خدمت کے لئے عوامی نمائندگی کے لئے آگے بڑھا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے حق میں ہیں،پارلیمنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نشستیں مختص کی جائیں جبکہ انٹر نیٹ ووٹنگ دنیا بھر میں ابھی تک تسلیم نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں