میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع جنوبی، شرقی، وسطی ،غربی، کورنگی ،ملیر میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

ضلع جنوبی، شرقی، وسطی ،غربی، کورنگی ،ملیر میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس کی دوسری لہر شدید تر ہوتی جارہی ہے، وباکے پھیلائو کوروکنے کیلئے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون کا نفاذ کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے باعث کراچی کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ اورمائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیاہے،متاثرہ علاقوں میں 3سے زیادہ افراد کا ساتھ گھومنا منع ہوگا جبکہ گھروں میں تقریبات پر پابندی ہوگی۔کراچی کے ضلع جنوبی، شرقی، وسطی ،غربی، کورنگی اورملیر میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے، تمام اضلاع میں رات 10بجے کاروبار بند کرنا ہونگے۔عوامی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں میں گھر کا ایک فرد قومی شناختی کارڈ کے ذریعے باہر جاسکے گا۔حکومت سندھ کی ہدایت پرکراچی کے ضلع کورنگی، وسطی ، غربی اور جنوبی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریارگل میمن کا کہنا ہے کہ کورنگی کی 3 یوسیز کے 7 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان ہوگا،جن میں یوسی 2 ناصر کالونی ،شاہ فیصل کالونی کی یوسی 07 الفلاح،ماڈل کالونی یوسی ون میں سمارٹ لاک ڈان کا نفاذ ہوگا,لاک ڈان کا نفاذ 5 دسمبر تک ہوگا کراچی کے ضلع وسطی میں بھی ڈی ایچ اوکی سفارش پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کردیا گیا ہے،دوسری جانب ضلع وسطی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کردیا گیا ہے، ڈی ایچ او کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا گیا ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کے 26 علاقے مائیکرو و اسمارٹ لاک ڈان کے تحت بند ہوں گے، عزیز آباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد میں اسمارٹ لاک ڈان ہوگا، دستگیر، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹان میں بھی اسمارٹ لاک ڈان ہوگا۔اسی طرح نارتھ کراچی، مسلم ٹان، فردوس کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون ہوگا، ضلع وسطی کے 26 علاقوں میں مخصوص گھروں کو سیل کیا جائے گا۔ضلع غربی کے دو علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان ہوگا جن میں سرجانی محمد حسین گوٹھ میں دو اور گلشن معمار کے ایک اپارٹمنٹ میں تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لاک ڈان کا نفاذ 5 دسمبر تک ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان کا نفاذ رات 12 سے شام 7 بجے تک ہوگا۔ضلع جنوبی کے چار علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈان نافذ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرارشاد سوڈھر کا کہنا ہے کہ لاک ڈان کا نفاذ ہفتہ کی رات سے اس وقت تک رہے گا جب تک کورونا کیسز میں کمی نہ آجائے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع جنوبی کے 5th اسٹریٹ خیابان مومن6th،اسٹریٹ خیابان بادبان, باتھ ائی لینڈ اور خیابان اتحاد میں سمارٹ لاک ڈان لاگو کردیا ہے۔اسمارٹ لاک ڈاون والیایریاز میں عوامی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں میں گھر کا ایک فرد قومی شناختی کارڈ کے ذریعے باہر جاسکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں