میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس پاکستان کے لیے کمیٹی کو تین نام بھجوا دیے گئے

چیف جسٹس پاکستان کے لیے کمیٹی کو تین نام بھجوا دیے گئے

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آئندہ چیف جسٹس کے لیے کمیٹی کو 3 نام بھجوا دیے۔ ذرائع کے مطابق بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ چیف جسٹس سے نام مانگے گئے تھے۔ نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں