میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدعنوان افسر پر سیسی کمشنر مہربان، ڈاکٹر ممتاز شیخ ڈائریکٹر ڈائریکٹرایڈمن تعینات

بدعنوان افسر پر سیسی کمشنر مہربان، ڈاکٹر ممتاز شیخ ڈائریکٹر ڈائریکٹرایڈمن تعینات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ّ

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) محکمہ لیبر کے ماتحت ادارے سیسی میں کمشنر نے اینٹی کرپشن زدہ افسرکو اہم عہدے کی نوازش کردی،مختلف ادوار میں کرپشن کیس و انکوائریزکا سامنہ کرنے والے ڈاکٹر ممتاز شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کردیا گیا ہے، کرپشن کیسزمیں نامزد افسر کو اہم ذمہ داری ملنے کے بعد محکمے میں موجود دیگر افسران مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ روزنامہ جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں کمشنر میاں دادراہوجو اینٹی کرپشن میں دائر کرپشن کیس میں نامزد افسر پر مہربان ہوگیا ہے، ڈاکٹر ممتاز شیخ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن میڈیکل ہیڈ کا اہم عہدہ سپرد کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ممتاز شیخ پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ولیکا اسپتال کی تعیناتی کے دوران کینسر کے مریضوں کے لیے خریدی گئی کروڑوں روپے کی ادویات میں کمیشن بٹورنے کے الزامات ثابت ہوچکے ہیں، جس پرسیسی انتظامیہ کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس بھی دیا گیا تھا، لیکن ڈاکٹر ممتاز شیخ نے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے شوکاز نوٹس منسوخ کروا کر چیف میڈیکل افسر ہیلتھ سروس کا اہم عہدہ حاصل کیا، جبکہ سیسی میں میڈیکل ایڈوائزر کے عہدے پر تعیناتی کے دوران ڈاکٹر ممتاز شیخ پر متنازعہ ڈاکٹر طیب عمرانی کی پرسنل فائل ہیڈ آفس سے گم کروانے کا بھی الزام ہے، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایک بار پھر سے ڈاکٹر ممتاز شیخ کا کیس اوپننگ کر کے سیسی انتظامیہ کو خط لکھا ہے کہ سال 2020 کا ریکارڈ پیش کیا جائے، اینٹی کرپشن کے خط میں چند افسران کا نام لکھ کر ریکارڈ مانگا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر ممتاز شیخ سیاسی اثر و رسوخ سے سیسی انتظامیہ پر دباؤ ڈلوا کر انکوائری رکواتے رہے ہیں، جس کے باعث محکمے میں موجود دیگر افسران مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں