میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد پی پی جلسہ ، شرجیل انعام میمن حصہ دار بننے میں ناکام

حیدرآباد پی پی جلسہ ، شرجیل انعام میمن حصہ دار بننے میں ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کا جلسہ، دو صوبائی وزراء میں تنازع، پیپلزپارٹی سندھ کی طاقتور سیاسی شخصیت شرجیل انعام میمن پر نالان، جلسہ کی میزبانی کے ذمہ داری صوبائی وزیر جام خان شورو کے پاس تھی، شرجیل میمن نے کریڈت لینے کی کوشش کی، شرجیل میمن کے رویے سے کافی رہنما ناراض، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی نے سانحہ کارساز کی شہداء کج یاد میں جلسہ منعقد کیا تھا جلسے کی میزبانی کے فرائض صوبائی وزیر جام خان شورو کے حوالے تھی تاہم جلسے سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے جلسے کا کریڈت لینے کی کوشش کی اور اس دوران دونوں صوبائی وزراء کے حامیون نے ایک دوسرے کے بئنرز، پینافلیکس اور پوسٹر اتار دئے تھے، پارٹی کی قیادت نے تنازع پر جلسے کے اسٹیج کے ارد گرد بئنرز آویزان پر پابندی عائد کردی تھی، ذرائع کے مطابق دونوں صوبائی وزراء میں تنازع پر پیپلزپارٹی سندھ کی طاقتور شخصیت شرجیل انعام میمن سے نالان ہے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے بعض رہنما بھی شرجیل میمن کے رویوں اور طاقتور پوزیشن کے باعث پریشانی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق حیدرآباد شہر میں پیپلزپارٹی کے انتخابی مہم سمیت لوگوں کی پارٹی میں شمولیت کروانے میں شورو خاندان کا اہم کردار ہے اور شورو بہائیوں کے بدولت پیپلزپارٹی نے نہ صرف حیدرآباد شہر اپنا میئر منتخب کروایا بلکہ شہر میں پارٹی پوزیشن کو بھی بہترکیا، ذرائع کے مطابق جام خان شورو حیدرآباد میں شرجیل میمن کی مداخلت کے باعث خفا ہیں اور جلسے سے قبل یہ تنازع کھل کر سامنے آ گیا، واضع رہے کہ شورو بھائی حیدرآباد میں اپنے برداری کے باعث طاقتور پوزیشن رکھتے ہیں جبکہ شرجیل میمن تحصیل دیہی میں علاقائی ووٹوں پر نشست جیتتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں