میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرٹیفائیڈ چور کو اسلام آباد میں گھسنے نہیں دیں گے، وزیراعظم

سرٹیفائیڈ چور کو اسلام آباد میں گھسنے نہیں دیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں عمران نیازی، تصدیق شدہ خائن اور جھوٹا نکلا، یہ کوئی خوشی کا نہیں لمحہ فکریہ ہے۔ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں نا گھبرانے والی بات ہے، لانگ مارچ کے دوران قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، سرٹیفائیڈ چور کو قعطاً اسلام آباد میں گھسنے نہیں دیں گے، عام انتخابات میں ابھی 11 ماہ دور ہیں، ہمارا الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل آیا ہے، پوری قوم کو دل کی گہرایئوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اجتماعی کاوشوں، اجتماعی بصیرت سے ایسا ہوا، گرے لسٹ کی وجہ سے کاروباری حضرات کوبہت مشکلات پیش آرہی تھیں، گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد ان مسائل سے نجات ملے گی، پاکستان نے فیٹیف کی سفارشات پرعمل کیا ہے، فیٹیف نے اعتراف کیا پاکستان نے 35 شرائط پرعملدرآمد کیا، اللہ نے پاکستان کوکامیابی نصیب فرمائی، یہ میری نہیں پاکستان کی اجتماعی کامیابی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں، تمام افراد، اداروں، اتھارٹیز کی کامیابی ہے جنہوں نے دن رات محنت کی، سب سے پہلے بلاول بھٹو کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹونے حنا ربانی کھرکے ساتھ اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا، اتحادی جماعتوں نے ہماری پوری معاونت اور سپورٹ کی، افواج پاکستان کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے ذیلی اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا، یہ قومی معاملہ تھا 22 کروڑعوام کی اس سے قسمت جڑی تھی، ہم نے اس وقت اپوزیشن میں ہونے کے باوجود سینیٹ، قومی اسمبلی میں قوانین سازی میں پورا ہاتھ بٹایا، ہمیں اس وقت کیا کیا طعنے مارے گئے یہ نیب زدہ ہیں، ہم نے انتہائی تحمل سے اس وقت یہ طعنے برداشت کیے۔شہباز شریف نے کہا کہ شبابہ روز محنت کے نیتجے میں اللہ نے کامیابی دی، کل ایک خوش قسمت دن تھا ایک اور بھی فیصلہ آیا تھا، یہ انعام اللہ تعالیٰ نے اس لیے جھولی میں نہیں ڈالا لانگ مارچ، جلوس ہوتے رہے، سب یکجا دوقالب تھے، عمران نیازی تو وزیراعظم ہاؤس میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے تھے، یہ بات جمہوریت کی کرتے ہیں اور سوچ فاشسٹ کی ہے، عمران نیازی کو فیٹیف قانون سازی کے دوران کورم پورا ہونے کی کوئی فکر نہیں ہوتی تھی، غریب پریشان ہے ادویات، تعلیم کہاں سے ملے گی، یہ چھبتے ہوئے سوالات ہیں، یتیم بچے سوال پوچھتے ہیں، جلسے، گالم، گلوچ، تقریروں سے معاملہ حل نہیں ہو گا۔ سردی شروع ہو گئی اور سیلاب متاثرین مشکلات کا شکارہیں، متاثرین کوہم نے کمبل اور خوراک دینی ہے، یہ مسائل دھرنوں سے حل نہیں ہونگے، 75سال بعد آج بھی اسی چکرمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، گرے لسٹ سے نکلنے پرپوری قوم کومبارکباد دیتا ہوں، نوازشریف کے زمانے میں پاکستان گرے لسٹ میں نہیں تھا، کل دوسری خبر توشہ خانہ میں عمران نیازی، تصدیق شدہ خائن اور جھوٹا نکلا، یہ کوئی خوشی کا نہیں لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے اسحاق ڈار آئے 10 سے 12 روپے تک ڈالر نیچے گیا، برطانوی ایجنسی نے مجھے کلیئر قرار دیا، میری بیٹیوں کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا، میری دونوں بیٹیوں کا کسی کیس سے تعلق نہیں تھا، زرداری صاحب کی بہن کے خلاف بھی کیسز بنائے گئے، قانون اورانصاف کے مطابق کارروائی ہو گی، اگرپنجاب میں تبدیلی آتی ہے تو یہ سب کا حق ہے، عمران نیازی نے کسی بھی افسر کو نہیں چھوڑا، عمران نیازی مجھے اندر کرانے کے لیے افسران کے تبادلے کرتا رہا، عمران نیازی کو مجھے اندر کرانے کے لیے نیند نہیں آتی تھی، ہمارے خلاف پرانے کیسز کو کھولا گیا، یہ ہے مکافات عمل ہے، اللہ نے چاہا تو نوازشریف ضرورآئیں گے ان کو ایئرپورٹ لینے جاؤں گا۔صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ بیک ڈور رابطوں کے متعلق کیا کہیں گے ؟ اس پر جواب دیتے ہوئے شہباز شریفنے کہا کہ آپ بیک ڈور ملیں پھر آپ کو بتاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی مد میں ہم نے اربوں روپے بچائے، گندم میں بچت کا تو آپ ذکرنہیں کرتے، مہنگائی کوکم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، عمران نیازی کی طرح نہیں لوگوں کے گھروں کا گھیراؤ کراؤں، عمران نیازی نے سب کچھ کھا لیا عوام جوبھی فیصلہ کریں گے قبول کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں