میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری میل نرسنگ کالج، جعلی پی آر سی پر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس داخلے کا انکشاف

لیاری میل نرسنگ کالج، جعلی پی آر سی پر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس داخلے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لیاری جنرل اسپتال کے میل نرسنگ کالج میں جعلی پی آر سی پر این ٹی ایس ٹیسٹ پاس ہوکر داخلہ ہونے کا انکشاف، آصف خان نامی طالب علم کو حکومت سندھ کا ڈھائی لاکھ روپے وظیفہ بھی دیا گیا، کالج انتظامیہ نے پی آر سی جعلی ہونے کی تصدیق پر داخلہ ختم کر کے وظیفے کی رقم واپس کرنے کیلئے طالب علم کو خط لکھ دیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی فرنٹیئر کالونی کے رہائشی طالب علم آصف خان نے 2020 میں این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کروا کے لیاری جنرل اسپتال کے نرسنگ کالج میں داخلہ لیا، سندھ بھر میں جعلی پی آر سی پر داخلہ اور نوکری کرنے والوں کے بڑی تعداد میں کیسز ظاہر ہونے لگے تھے جس پر لیاری نرسنگ کالج انتظامیہ نے بھی طلباء کے پی آر سی تصدیق کروایا تو جعلی پی آر سی ظاہر ہونے لگے، جبکہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل آفس کی جانب سے لیاری جنرل اسپتال کے میل نرسنگ کالج میں ایک اور جعلی پی آر سی کی تصدیق کی گئی ہے جس میں طالب علم آصف خان کی پی آر سی جعلی ہے جس کا خیبرپختونخوا کے علاقے مالاکنڈ سے تعلق ہے۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے پہلے بھی 18 طلباء کا پی آر سی جعلی نکلا ہے جس کاداخلہ ختم کردیا گیا، اب ایک اور نیا طالب علم سامنے آیا ہے جس کی پی آر سی جعلی ہے آصف خان سیکنڈ ایئر میں ہے، 2020 میں کس طرح این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کروایا اور داخلہ لیا ہے، اس طرح این ٹی ایس ٹیسٹ لینے والے لاکھوں روپے وصول کر کے جعلی پی آر سی رکھنے والوں کو پاس کر دیتے ہیں، آصف خان نے دو لاکھ 49ہزار روپے وظیفہ بھی لیا ہے جس کو خط لکھ کر وظیفے کی رقم واپس کرنے کیلئے کہا گیا ہے اور داخلہ ختم ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں