میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرانسیسی سفیرکونکالاتویورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے، شیخ رشید

فرانسیسی سفیرکونکالاتویورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کی جانب سے فرانسیسی سفارتکار کو ملک بدر کا مطلب ہوگا کہ پاکستان، یورپی ممالک سے باہر ہوجائیگا،اگر پی ڈی ایم یا ٹی ایل پی نے قانون ہاتھ میں لیا تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری بارے نوٹیفکیشن سے متعلق فواد چوہدری آگاہ کر سکتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن جو قابو کریں گے ۔ جمعرات کو یہاں پولیس لائنز میں پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی سفارتکار سے ہٹ کر ملک میں مدینہ کی ریاست کے قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں جبکہ فرانسیسی سفارتکار کو بے دخل کرنے سے ہمارے یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر مکمل یقین ہے اور اگر کوئی شخص مجھ سے بڑا دعویدار ہے جس نے ختم نبوت کے معاملے پر مجھ سے زیادہ قید کاٹی ہے تو مجھے بتائے میں گھر جا کر اس کو مبارک باد دوں گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جس قدر اپوزیشن جماعتوں کو میڈیا کی توجہ حاصل ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں جمہوری اور سیاسی آزادیاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور ٹی ایل پی کا حوالہ دے کر کہا کہ جب انہوں نے قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا وہ اپنا جمہوری حق استعمال کرسکتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم یا ٹی ایل پی نے قانون ہاتھ میں لیا تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)کے تقرر کے نوٹی فکیشن سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ہی آگاہ کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دسمبر میں جلسے کا کہا تھا لیکن عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن جو قابو کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز راولپنڈی کا احتجاج بتارہا تھاا سکون ڈاٹ کام ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی نظر دنیا کے مسائل پر ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ آئی ایم ایف سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں