میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

شہباز شریف کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ان کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں ، اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو میٹریس، کرسی ،گھر کا کھانا اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔بتایا گیا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے شہبازشریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کی گئی ، لاہور کی احتساب عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، انہیں قانون کے مطابق سہولتیں دی جائیں، کیوں کہ اس وقت شہباز شریف کو جیل میں کوئی سہولت نہیں دی جارہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں