میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن گیس کمپنی مالی بحران کا شکار

سوئی سدرن گیس کمپنی مالی بحران کا شکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی، گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ مالی بحران کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی میں گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے براہ راست 2ہزار ملازمین متاثر ہوں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ملازمین کی ترقیاں بھی 3سال کے لیے روک دی گئی ہیں، ہر سال میرٹ اور کارکردگی بونس بھی 3 سال کے لیے روک دیئے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ7 اکتوبر تک کے الیکٹرک پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے واجبات ایک کھرب سے بھی تجاوز کر گئے ۔ذرایع کے مطابق الیکٹرک کے واجبات کی عدم ادائیگی سے ایس ایس جی سی اور پی ایس او مالی بحران کا شکار ہیں، کے الیکٹرک نے واجبات کی مد میں ایک کھرب 14 ارب ، 50 کروڑ ادا کرنے ہیں، کے الیکٹرک کے واجبات 2012 سے شروع ہوئے، جو 100ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں