میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک ہو گیا ، ویب سائٹ پر مختلف ممالک سے سائبر حملوں کی کوششیں کی گئیں، ویب سائٹ پر ہونے والے تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔این ٹی سی حکام کے مطابق بھارتی ہیکرز کی جانب سے بھی سائبر حملوں کی کوششیں کی گئیں، بھارت کی جانب سے پروگرام کے خلاف 1 لاکھ 78 ہزار سائبر حملے کیے گئے ، حملوں کے نتیجے میں ویب سائٹ کو ہیک اور بلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ تین دنوں میں 66 لاکھ افرد نے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ وزٹ کی، کامیاب جوان پروگرام پر اب تک 12 ملین سائبر حملے کئے گئے ہیں، ویب سائٹ تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ۔این ٹی سی حکام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو آگاہ کر دیا۔ عثمان ڈار نے این ٹی سی میں قائم سکیورٹی کا ہنگامی دورہ کیا جہاں حکام نے سائبر اٹیکس اور بر وقت دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ حکام نے کہا کہ ویب سائٹ پر 2400 ہٹس پر سیکنڈ کی تیاری کر چکے ہیں، نظام مکمل فول پروف بنایا ہے ہیکنگ کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں