میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کے ساتھ ملاقات، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے شکایاتوں کے انبار

وزیراعظم کے ساتھ ملاقات، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے شکایاتوں کے انبار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ ارکان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہماری نہیں سنتی ہے، جبکہ وفاقی وزرا بھی لفٹ نہیں کراتے۔پیرکووزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جہاں گورنر ہائوس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی نے ان سے ملاقات کی۔ ارکان نے وزیراعظم سے سندھ حکومت کی شکایت کی اورشکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی نہیں سنتی اور وفاقی وزراء بھی نظر انداز کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا، تاہم ڈیلیور نہیں کر پا رہے، ووٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں کہ مسائل حل ہونے چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کیلئے اعلان کردہ 162 ارب جاری کیے جائیں۔کے الیکٹرک کی غفلت سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی معاوضہ دلوائیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، حکومت کہیں نہیں جا رہی، ترقیاتی اسکیمز پر عمل جلد شروع ہوگا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حلیم عادل اور فردوس شمیم میں اختلافات ختم کروا دیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں