میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیئر جعلی کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری ،6 کمپنیوں کے نام استعمال کرنے کا انکشاف

کیئر جعلی کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری ،6 کمپنیوں کے نام استعمال کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ملتان کی پلاسٹک کی مصنوعات بنانے والی کمپنی کاس لیب پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک پرویز اقبال کی جانب سے’’ کیئر‘‘ کے نام سے جعلی کاسمیٹکس مصنوعات کی مینو فیکچرنگ اور مارکیٹ کرنے کے حوالے سے ایک اورسنسنی خیز اسکینڈل سامنے آگیا،کاس لیب کے مالک کی طرف سے کیئر کی جعلی کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری اورمارکیٹ کرنے کے حوالے سے چھ مختلف کمپنیوں کے ناموں کو استعمال کرنے کا انکشاف ،بیشتر کمپنیوں کے نام فرضی نکلے،ان دنوں کراچی کے ایک تاجر کا رجسٹرڈبرانڈ ’’بیوٹی ایکسپرٹ ‘‘کا نام استعمال کرنے لگ گئے،ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کو گمراہ کرنے کے لیے ایک ہی نام (کیئر)کی مصنوعات کے لیے ’’تیار کردہ کمپنی ‘‘کے طور پر مختلف اوقات میں کاس لیب،انٹر کوس،کیئر کاسمیٹکس،بیوٹی ایکسپرٹ پاکستان ،بیوٹی ایکسپرٹ انٹر نیشنل اور بیوٹی ایکسپرٹ پرائیویٹ لمیٹڈ جیسے ناموں کا استعمال کیا گیا۔
جرأت تحقیقاتی سیل کو باوثوق ذرائع سے ملنے والی دستاویزی معلومات کے مطابق کیئر کے نام سے کاسمیٹکس مصنوعات بنانے والی اصل کمپنی کیئر کاسمیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک سید امجد شاہ کی جانب سے متعلقہ اداروں میں جب کبھی بھی کیئر کی جعلی مصنوعات کی مینو فیکچرنگ کے حوالے سے ملتان کی پلاسٹک کی مصنوعات بنانے والی کمپنی کاس لیب کے مالک پرویز اقبال کے غیر قانونی دھندے کے خلاف درخواستیں دی گئیں تو اس کے جواب میں کیئر کی جعلی کاسمیٹکس مصنوعات بنانے والی کمپنی کاس لیب کے مالک پرویز اقبال کی جانب سے جو بھی دستاویزات جمع کرائی گئی وہ سنگین نوعیت کے تضادات سے بھری پڑی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کے دوران کیئر کے جعلی مینو فیکچررز پرویز اقبال نے اپنی جعلسازی اور غیر قانونی دھندے پر پردہ ڈالنے کے لیے کیئر کی جعلی کاسمیٹکس مصنوعات پر تیار کردہ کمپنی کے طور پر چھ مختلف ناموں کی کمپنیوں کا استعمال کیا ہے جس میں سے بیشتر نام فرضی نوعیت کے ہیں، جبکہ اپنی جعلی مصنوعات کے لیے جن کمپنیوں کے نام استعمال کیے گیے ہیں ان میں کاس لیب ،انٹر کوس،کیئر کاسمیٹکس،بیوٹی ایکسپرٹ پاکستان ،بیوٹی ایکسپرٹ انٹر نیشنل اور بیوٹی ایکسپرٹ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق کاس لیب کے مالک کی جانب سے کیئر کی جعلی مصنوعات کی تیاری اور اسے مارکیٹ کرنے کے لیے اس وقت بیوٹی ایکسپرٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کا نام استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ اس نام کی کمپنی26جنوری 2017میں پشاورسے رجسٹرڈ ہوئی ہے اور کمپنی کا ایڈریس 08،سکینڈ فلور،کنٹومنٹ بورڈ پلازہ ،نذد سنہری مسجد پشاور کا دیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیوٹی ایکسپرٹ (بیوٹی کریم )ٹریڈ مارک کراچی کے اویس انیس نامی تاجرکے نام ہے اور ان کی جانب سے ٹریڈ مارک نمبر کے حصول کے لیے درخواست(354011) جنوری 2014میں فائل کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں