میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاروق ستار،خالد مقبول پارٹی کو مشکلات سے نکالیں،کامران ٹیسوری

فاروق ستار،خالد مقبول پارٹی کو مشکلات سے نکالیں،کامران ٹیسوری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینرکامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ملکر پارٹی کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کریں،ہم بھی پارٹی کو تقسیم سے بچانے کے لیے ورکرز ایکشن کمیٹی ختم کرکے پارٹی کی تقسیم کا تاثر ختم کرنے کی کوشش کرنے کا اعلان کرتے ہیں،اگر یہی حالات رہے تو ایم کیو ایم اپنا میئر کھودے گی اور اسے بلدیاتی الیکشن میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،اگر بہادرآباد کی قیادت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو ہم پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بہادرآباد کے دفتر کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پیر کو اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز ضمنی الیکشن میں متحدہ کے امیدواروں کو ووٹ دیا تھا۔ میں ایم کیو ایم میں اس وقت شامل ہوا تھا جب ایم کیو ایم اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہی تھی۔آج بھی صورتحال ایسی ہے کہ ایم کیو ایم اپنے گھر سے ہار رہی ہے، اگر یہ حالات جاری رہے تو ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے اور اپنی میئر شپ بھی کھودے گی۔میں ڈاکٹر فاروق ستار بھائی سے کہوں گا کہ وہ ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرکے انھیں قائل کرنے کی کوشش کریں، فاروق ستار سمیت ہم سب کو ایم کیو ایم کو چھوڑنے کے بجائے پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچانا ہے ۔پارٹی کی تقسیم کے تاثر کو ختم کرنے کے لیے ہی ہم ورکرز ایکشن کمیٹی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ہمیں کارکنان کی حیثیت سے کارکنوں کے وقار کو بحال کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں