میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف اور یوسف گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات

نواز شریف اور یوسف گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بدعنوانی کے الزام میں نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی۔مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ملاقات ہوئی۔ سابق وزرائے اعظم نے خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چار وزیراعظم تو عدالتوں میں پیش ہو چکے ، اب پانچواں بھی آئے گا۔یوسف رضا گیلانی کی بات پر نوازشریف مسکراتے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں