میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاںہیروئن کے اسمگلر سمیت3 ملزمان گرفتار، زمان ٹائون میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا

کراچی، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاںہیروئن کے اسمگلر سمیت3 ملزمان گرفتار، زمان ٹائون میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا

منتظم
اتوار, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ہیروئن کے اسمگلر سمیت3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ زمان ٹائون میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رات گئے ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ہیروئن کے اسمگلر کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی ہیروئن،موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ہیروئن کی ڈیلیوری دینے آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش پٹیل پاڑہ،پرانی سبزی منڈی، شانتی نگر اور دیگر علاقوں میں ہیروئن کی سپلائی دینے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ادھرزمان ٹائون کے علاقے میں پولیس سے مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مارے گئے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، شاہ لطیف کے علاقے میں بھی پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم سہراب کو زخمی حالت میں گرفتار کرتے ہوئے ملزم سے چرس،اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی، لانڈھی میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ولی اللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں