چند ڈاکو ہماری فورسز کے قابو میں کیوں نہیں آرہے؟ نگراں وزیراعلیٰ سندھ
شیئر کریں
نگراں وزیراعلی مقبول باقر نے کہا ہے کہ چند ڈاکو ہماری فورسز کے قابو میں کیوں نہیں آرہے؟ ہر ڈاکو جہنم رسید ہونا چاہئے۔مقبول باقر کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جہاں آئی جی پولیس نے امن و امان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اغوا برائے تاوان کے 220 واقعات ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اغوا برائے تاوان کے81 کیسز ہوئے تھے، 128 افراد لاڑکانہ، 46 سکھراور 42 کراچی سے اغوا ہوئے۔بریفنگ میں بتایا کہ کراچی کے 42 مغوی بازیاب کروائے گئے اور سکھر سے 46 مغویوں میں سے 41 بازیاب ہوئے ہیں، لاڑکانہ سے 128 میں سے 121 بازیاب ہوئے ہیں۔آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ 220 میں سے ابھی تک 210 بازیاب ہوچکے ہیں، آپریشن میں ٹارگٹ 60 ڈاکوں کی فہرست بنالی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چند ڈاکو ہماری فورسز کے قابو میں کیوں نہیں آرہے؟ یہ ڈاکو ہر صورت جہنم رسید ہونے چاہئیں، افسوس کہ ڈاکوؤں کی وجہ سے پل کی تعمیر کا کام بند ہے۔