میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت میں آٹے کی نئی قیمت کا اعلان ریٹیل پر65روپے فی کلو

سندھ حکومت میں آٹے کی نئی قیمت کا اعلان ریٹیل پر65روپے فی کلو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دستیاب ہوگا،شرجیل میمن
سندھ میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا ریٹیل پر 650 میں دستیاب ہوگا،ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی گئی ہے،صوبائی وزیراطلاعات
عمران خان جلسے کرکے کہتاہے اس کے کہنے پرآرمی چیف لگائو،پیپلزپارٹی تصادم نہیں چاہتی ،تصادم ہواتوپی ٹی آئی والے دم دباکربھاگیں گے
کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، سندھ میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا ریٹیل قیمت پر 650 روپے کا فروخت کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاق سے گندم کی قیمت کے معاملے میں اختلاف کے بعد سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت مقرر کردی ہے، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے آٹے کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 640 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ فی کلو گرام آٹے کی ایکس مل پرائس 64 روپے مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ریٹیل پرائس 650 روپے مقرر کی گئی ہے اور فی کلو گرام آٹے کی ریٹیل پرائس 65 روپے مقرر کی گئی ہے۔علاوہ ازیںشرجیل میمن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا پاکستان میں اتنی ریڈ لائن کسی نے کراس کی ہے، عمران خان جلسے کر کے کہتا ہے اس کے کہنے پر آرمی چیف لگائیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کوئی بھی تصادم نہ ہو، اگر تصادم ہوا تو پی ٹی آئی والے دم دبا کر بھاگیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا ڈرپوک شخص ہے کہ مسٹر ایکس اور وائے کا نام نہیں لے سکتا، اس نے اپنی حکومت میں جو کام کیا وہ ٹیلی فون کروانے کی بنیاد پر کیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی سیاست سندھ مخالف ہی رہی ہے، پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا کی بنیاد پر چل رہی ہے، ان کے پاس عوامی طاقت نہیں ہے، ایسے مواقع پر سازشیں کرنے والے شخص کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، عمران خان نے ملک کے ہر ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت اور انتظامیہ لاکھوں سیلاب متاثرین کو کھانا فراہم کر رہی ہے، سندھ بھر میں ڈینگی کے 44 وارڈز مختص کیے گئے ہیں، مقامی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی اور ملیریا کے اسپرے کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام توجہ اس وقت پانی کی نکاسی پر ہے، پانی کی نکاسی کے بعد ہی دیگر سرگرمیاں کی جاسکیں گی، حکومت کا فوکس ہے کہ جن کے گھر گر گئے ہیں ان کے گھر حکومت بنا کر دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں