چلاس میں بس حادثہ، 10 فوجی جوانوں سمیت 26 مسافر جاں بحق
شیئر کریں
ا سکردو سے پنڈی جانے والی تیزرفتار مسافر کوچ کو چلاس کے قریب حادثہ پیش آ گیا، بے قابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی. حادثے کے نتیجے میں 10 فوجی جوانوں سمیت 26 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج نے بابو سرٹاپ پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چلاس بس حادثے میں 26 مسافر جاں بحق ہوگئے جن میں سے 10 کا تعلق پاک فوج سے ہے ۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 26 لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ بابو سر ٹاپ کے مقام پر پیش آیا جس کے بعد پاک آرمی کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔راولپنڈی جانے والی بس چلاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور بس کا کنٹرول کھو بیٹھا اور بس چٹان سے ٹکرا گئی جس کے سبب 26 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے ۔ بس ا سکردو سے روانہ ہوئی تھیل۔ زخمیوں میں بچے اور خواتیں بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی کہ بابوسر ٹاپ کے علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پاک فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو پاک آرمی کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سی ایم ایچ گلگت منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے سکردو بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے ۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔