میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی حکومت کی صفائی مہم جاری،وزیراعلیٰ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

صوبائی حکومت کی صفائی مہم جاری،وزیراعلیٰ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صفائی مہم کے دوسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے ، مراد علی شاہ نے لیاری سے فوری تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی صفائی مہم کے دوسرے روز وزیراعلیٰ لیاری پہنچے اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر مراد علی شاہ نے موقع پر موجود افراد کی شکایات بھی سنیں۔لیاری کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی سی آئی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کا دفتر لیاری میں ہے لیکن اْنہیں اپنے آفس کے باہرکچرا نظر نہیں آرہا ہے ، فوری طور پر اسے صاف کرایا جائے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ لیاری سے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔بعد ازاں وزیراعلیٰ نے ماڑی پور،نیا آباد، بھینس کالونی اور ملیر پندرہ کا دورہ کیا۔ملیر پندرہ کے دورے کے موقع پر نالے کی صفائی کے دوران بڑے بڑے پتھر نکلنے پر وزیراعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر کراچی اور اس میں بسنے والے شہریوں کے دشمن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں