میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کی صوبائی مہم نام تک محدود

شہر قائد میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کی صوبائی مہم نام تک محدود

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ حکومت کی کراچی میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کی مہم نام تک محدود ہے جبکہ فلاحی ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت آوارہ کتوں کو پکڑنے میں مصروف ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو آوارہ کتوں کو پکڑنے کے لیے احکامات جاری کیے لیکن اب تک یہ ادارے آوارہ کتے پکڑنے کے لیے متحرک نہ ہوسکے بلکہ فلاحی ادارے کے رضاکار شہریوں کی شکایات پر روزانہ کی بنیادوں پر مختلف علاقوں سے آوارہ کتے پکڑ کر انہیں سپرہائی وے پر واقع اینیمل سینٹر منتقل کردیتے ہیں۔فلاحی ادارے کے ٹیم انچارچ کے مطابق دو شفٹوں میں سو سے زائد کتے پکڑے جاتے ہیں۔دوسری جانب کتے کے کاٹنے سے اندرون سندھ ایک بچہ جاں بحق متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں