میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھرمیں قحط کے باعث صورتحال تشویش ناک ، نقل مکانی جاری

تھرمیں قحط کے باعث صورتحال تشویش ناک ، نقل مکانی جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سندھ کے پسماندہ ترین ضلع تھر پارکرمیں قحط کے باعث صورتحال تشویش ناک ہونے لگی ہے جس کے بعد مقامی آبادی اپنے مویشیوں اور بچوں کے ساتھ بیراج کی طرف نقل مکانی کرچکی ہے۔تھر کے گوٹھوں میں موجود آدھی سے زائد آبادی بھوک اور پیاس کا شکار ہے۔ سندھ حکومت نے تھر کو قحط سے متاثر ضلع تو قرار دے دیا ہے لیکن قحط سے نمنٹنے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے گیے ہیں۔سندھ میں اپوزیشن کی پارٹیاں بھی مختلف فورم پر تھر کے باسیوں کی پریشانیوں پر آواز اٹھا رہی ہیں لیکن حکومت مسئلے کی سنگینی کا احساس نہیں کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ایم پی اے حلیم عادل شیخ چار رکنی وفد کے ہمرا ہ علاقے کا دورہ کر چکے ہیں۔ انہوں بتایاکہ حکومت کی جانب سے مفت امدادی گندم تقسیم کرنے، پانی کے ٹینکر گاؤں تک پہچانے کے اعلانات تو کیے گئے لیکن ان پر عمل نہیں ہوسکا۔اراکین سندھ اسمبلی بھی اس صورتحال پرتشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے حکومت پر شدید تنقید کی انہوں نے کہا کہ چھ برس سے غذائی قلت کا شکار بچے مر رہے ہیں مگر حکومت صرف دعوؤں سے کام چلانے میں مصروف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں