میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرمنی ،ڈرائیونگ فون کااستعمال،ایک دن میں تین ہزارچالان

جرمنی ،ڈرائیونگ فون کااستعمال،ایک دن میں تین ہزارچالان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

جرمن پولیس نے ملک بھر میں سڑکوں پر ناکے لگا کر تین ہزار ایک سو ڈرائیوروں کو گرفت میں لیا اور انہیں روکنے کے بعد موبائل فون استعمال کرنے پر فی کس ساٹھ یورو جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ کارروائی بظاہر چند گھنٹے تک جاری رہی۔ اسی دوران ڈرائیونگ کے دوران خلاف ضابطہ افعال پر نو ہزار چار سو مقدمات درج کیے گئے۔ جرمنی کے مختلف مقامات پر گیارہ ہزار پولیس اہلکاروں نے اکاون ہزار موٹر کاروں کو روک کر خلاف ورزی کرنے کے تناظر میں جہاں انتباہ کیا وہاں ان پر جرمانے عائد بھی کیے اور مقدمات کا اندراج بھی کیا۔ ان میں مال بردار ٹرک اور بھاری موٹر سائیکلیں چلانے کے شوقین بھی شامل تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں