میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی، ایم ڈی پریتم داس کی سرکاری امور میں جعلسازی

محکمہ آبپاشی، ایم ڈی پریتم داس کی سرکاری امور میں جعلسازی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

محکمہ آبپاشی سندھ، اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا کرنے والے غیرقانونی عھدے پر براجمان، سندھ حکومت ایم ڈی سیڈا پریتم داس کا سسٹم ادارے پر حاوی، دو خاتون ملازمین کی عزیز و اقارب کے نام پر کمپنیوں کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ کے ادارے سیڈا کے ایم ڈی کے عھدے پر پریتم داس نامی افسر گزشتہ تین ماہ سے غیرقانونی براجمان ہیں، پریتم داس اربوں کی کرپشن کے الزامات میں نیب و اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں زیر تفتیش ہونے کے باوجود سندھ حکومت سسٹم کی دباؤ کے باعث پرتیم داد کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، ذرائع کے مطابق پریتم داس سندھ میں موجود سسٹم کا چہیتا افسر ہے محکمہ آبپاشی کے مختلف منصوبوں کے اربوں روپے ہضم کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے، ذرائع کے مطابق پریتم داس کے سسٹم کے موجود دو خواتین افسران کے عزیز اقارب کے نام پر مختلف کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن کے ذریعے کروڑوں روپے کی خریداری کوٹیشن کے بنیاد پر غیرقانونی طور دکھا ہر پئسے ہڑپ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان کی خریداری بھی مختلف کمپنیوں کے ناموں سے کرکے کروڑوں روپوں پر ہاتھ صاف کیا گیا، واضع رہے کہ پریتم داس پر اہلیہ و بیٹوں کے نام اربوں روپے کی غیرقانونی جائدادیں بنانے سمیت بیرون ملک سرمایہ منتقل کرنے کے الزامات میں حال میں اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ نیب کے جانب سے اربوں روپے کی کرپشن ریفرنس میں بھی پریتم داس زیر تفتیش ہیں.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں