میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنرل فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے ،عمران خان کا آرمی چیف سے مطالبہ

جنرل فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے ،عمران خان کا آرمی چیف سے مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف سے جنرل (ر)فیض حمید کے اوپن ٹرائل کرنے کامطالبہ کر دیا،جنرل (ر) فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں،میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی جانے والے ہیں اب جنرل فیض کا ڈرامہ رچا دیا گیا ہے۔میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض کا اوپن ٹرائل کیا جائے اور اس ٹرائل میں میڈیا کو عدالت جانے اورکوریج کی اجازت دی جائے گی۔ اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔ اوپن ٹرائل سے رجیم چینج اور 9 مئی کی سازش بے نقاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہوگیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں۔جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔اگر 9 مئی سازش کا مرکزی کردار جنرل (ر) فیض ہے تو میںمطالبہ کررہا ہوں اوپن ٹرائل کیا جائے۔ 9 مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1 بادشاہ سپر کنگ نے دیا تھا۔ 9 مئی کا معاملہ نیشنل سیکورٹی نہیں لوکل ایشو ہے۔میں نے بھی اگر بغاوت کی ہے تو میرا بھی اوپن ٹرائل کریں۔ یہ کون سی جمہوریت میں ہوگا کہ سابق وزیراعظم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا جائے؟۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں