میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ، الفتح کے رہنما جاں بحق

اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ، الفتح کے رہنما جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل نے لبنان کے جنوبی حصے میں ایک ڈرون حملے میں فلسطینی اتھارٹی کی حکمراں جماعت الفتح کے رہنما کی کار کو نشانہ بنایا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے کے شہر سیدون میں اسرائیل نے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ جس میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں موجود ایک فلسطینی شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق شخص کی شناخت خلیل مکدہ کے نام سے ہوئی جو فلسطین اتھارٹی کی حکمران جماعت الفتح کے سینیئر رہنما تھے۔ وہ الفتح کے مسلح ونگ کے کمانڈر کے بھائی بھی تھے۔حکام نے میڈیا کو یہ بتایا کہ واقعہ لبنان میں فلسطینیوں کی پناہ گزین کیمپ کے نزدیک پیش آیا۔ خلیل مکدہ اپنی گاڑی میں اکیلے سوار تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں